The news is by your side.

ہلدی ماحول دوست فیول بیٹریز بنانے میں معاون

0

بھارت کی سری ساتھیا سائی انسٹیوٹ آف ہائر لرننگ اور کلیمسن نینو مٹیریل انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ تجرباتی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہلدی میں موجود عنصر کرکیومن کو سونے کے ذرات سے ملایا جائے تو ایک ایسا الیکٹروڈ سامنے آیا جو ایتھانول کو بہت تیزی سے بجلی میں بدلتا ہے اور اس طریقہ سے جو بجلی بنتی ہے وہ روایتی طریقوں سے ملنے والی بجلی سے 100 درجہ کم پر تیار ہوجاتی ہے ۔

یہ اہم پیشرفت ہائیڈروجن فیول سیل کے سپنے کو حقیقت میں بدلنے کی طاقت رکھتی ہے ۔ تاہم اس سیل کی تجارتی پیمانہ پر تیاری کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

توقع ہے مزید تحقیق کم خرچ ماحول دوست اور ارزاں توانائی سیل بنانے میں معاون ثابت ہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.