ایپ اینی نامی ایک ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں لوگوں نے لگ بھگ چار سے آٹھ گھنٹے موبائل کے ساتھ گزارے ۔
ایپ نے صارفین کا موبائل ٹائم تین اعشاریہ اٹھ ٹریلین گھنٹے موبائل ایکٹیوٹی میں گزارے رکارڈ کیا ۔
2021 مجموعی طور پر ریکارڈ بریکنگ رہا جس میں بہت ساری معمول کی روٹین متاثر ہوئی اور نئے رجحانات نے دنیا میں لوگوں کی روٹین کو متاثر کیا ۔
ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک کا استعمال 2020 کے مقابلہ میں 2021 میں 90 فیصد بڑھا ۔
عالمی سطح پر 170 ارب ڈالر موبائل ایپس پر خرچ ہوئے جو 2020 کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے ۔
ایک سال میں ایپ ڈاؤن لوڈنگ کی شرح میں 5 فیصد اضافہ ہوا اور 2021 میں مجموئی طور پر 230 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں ۔
2021 میں فوڈ ڈلیوریز اور کھانے پینے کی ایپس کو 194 ارب دالرز کے آرڈرز ملے جو 2020 کے مقابلہ میں 50 فیصد زیادہ ہیں ۔
ویڈیو اسٹریمنگ ایپس کے ساتھ شغل میں 2021 میں 16 فیصد اضافہ ہوا ۔
عالمی سطح پر صارفین نے ٹک ٹاک کے ساتھ سب سے زیادہ وقت گزارا ۔
تبصرے بند ہیں.