The news is by your side.

ویڈیو اسٹریمنگ ایپس کرونا میں زیادہ دیکھی گئیں

ایپ اینی نامی ایک ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں لوگوں نے لگ بھگ چار سے آٹھ گھنٹے موبائل کے ساتھ گزارے ۔

ایپ نے صارفین کا موبائل ٹائم تین اعشاریہ اٹھ ٹریلین گھنٹے موبائل ایکٹیوٹی میں گزارے رکارڈ کیا ۔

2021 مجموعی طور پر ریکارڈ بریکنگ رہا جس میں بہت ساری معمول کی روٹین متاثر ہوئی اور نئے رجحانات نے دنیا میں لوگوں کی روٹین کو متاثر کیا ۔

ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک کا استعمال 2020 کے مقابلہ میں 2021 میں 90 فیصد بڑھا ۔

عالمی سطح پر 170 ارب ڈالر موبائل ایپس پر خرچ ہوئے جو 2020 کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے ۔

ایک سال میں ایپ ڈاؤن لوڈنگ کی شرح میں 5 فیصد اضافہ ہوا اور 2021 میں  مجموئی طور پر 230 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں ۔

2021 میں فوڈ ڈلیوریز اور کھانے پینے کی ایپس کو 194 ارب دالرز کے آرڈرز ملے جو 2020 کے مقابلہ میں 50 فیصد زیادہ ہیں ۔

ویڈیو اسٹریمنگ ایپس کے ساتھ شغل میں 2021 میں 16 فیصد اضافہ ہوا ۔

عالمی سطح پر صارفین نے ٹک ٹاک کے ساتھ سب سے زیادہ وقت گزارا ۔

تبصرے بند ہیں.