بشریٰ رحمان ایک کالم نگار ، سیاستدان ، ڈرامہ نویس ، افسانہ نگار ایک ہمہ جہت شخصیت 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ہیں ۔
ان کے بیٹے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بشریٰ رحمان کا انتقال کرونا کی وجہ سے ہوا ویسے وہ کافی عرصہ سے علیل بھی تھیں ۔
بژریٰ رحمان 1944 میں بہاولپور میں پیدا ہوئیں ۔ 13 سے زائد کتابوں کی مصنفہ 1985 سے 88 تک پنجاب اسمبلی کی رکن رہیں ۔ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی رکن بھی بنیں ۔
بشریٰ رحمان نے پی ٹی وی اور پرائیوٹ پروڈکشنز کے لئے متعدد ڈرامے بھی لکھے ۔ ان کے ناول اور افسنے بھی خواتیں سے پسندیدگی کی سند حاصل کرتے رہے ۔
2007 میں بشریٰ رحمان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔
مرحومہ منفرد لب و لہجہ کی ادیبہ تھیں اور اپنی تحاریر کی صورت ہمارے درمیان ہمیشہ رہیں گی ۔
تبصرے بند ہیں.