The news is by your side.

شاہین شاہ آفریدی پلیئر آف دی منتھ

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آگست کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ اس فہرست میں پاکستان کے کھلاڑی شاہین شاہ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے ۔

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کرنے کیوجہ سے شاہین شاہ اس فہرست میں جگہ بنا پائے ۔ شاہین شاہ کے علاوہ اس ایوارڈ کے لئے انگلش کپتان جو روٹ اور  بھارتی کھلاڑی جسپریت بھمرا بھی نامزد کئے گئے ہیں ۔

اس کے لئے انتخاب آن لائن ووٹنگ کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے لئے اس ووٹنگ کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ ووٹس کی بنیاد پر پینل پلیئر آف دی منتھ کے نتائج کا اعلان کرے گا ۔

اسی سال کے شروع میں آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی غرض سے نئے ایوارڈ متعارف کروائے ہیں ۔ جس میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل ہے اور یہ مرد و خاتون کرکٹر کو بہترین کارکردگی پر دیا جاتا ہے ۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم یہ ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.