وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں صدارت کے فرائض انجام دیتے ہوئے آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تقرری کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد ہی سیٹل ہوجائے گا ۔ انہوں نے اپنے وزراء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پر قیاس آرائیوں پر کان مت دھریں ۔ سول ملٹری تعلقات معمول پر ہیں اور اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالہ سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
وفاقی حکومت آجکل وزیر اعظم کے دفتر سے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر پر قیاس آرائیوں کی ذد میں ہے ۔
[…] ہوچکی ہے ۔ آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری کے معاملہ پر وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے […]