فیوچر ارتھ اور بیل مونٹ فورم کرہ ارض پر بڑھتے کاربن کے اخراج کو روکنے سے متعلق تحقیقات پر ہر سال مقابلہ کا انعقاد کرواتا ہے ۔
ڈاکٹر وسیم سجاد مائیکرو بائیولوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل ہیں اور نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائینسز میں بائیولوجیکل سائینسز میں اسسٹنٹ پروفیسر کے بطور اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ۔
ڈاکٹر وسیم سجاد نے فیوچر ارتھ اور بیل مونٹ فورم کے تحت ہونے والی عالمی تحقیقات میں اپنی 3 منٹ کے دورانیہ کی تحقیقاتی پریزنٹیشن بھیجی تھی ۔
ڈاکٹر وسیم سجاد نے اپنی منفرد تحقیق میں بتایا کہ مائیکرو ایل جی کی نشونما کے لئے کسی فارم لینڈ یا حیاتیاتی کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کی بڑھوتری میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے ۔
ڈاکٹر وسیم سجاد کے تحقیقی مقالہ کے مطابق مائیکرو ایل جی پانی میں ہر اس جگہ نمو پا سکتی ہے جہاں سورج کی مناسب روشنی موجود ہو ۔ جبکہ یہ مائیکرو ایل جی صنعتی استعمال جیسے فارماسوٹیکل ، ایکوا کلچر و دیگر میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے ۔
فیوچر ارتھ اور بیل مونٹ فورم دنیا بھر میں ہونے والی ایسی تحقیقات کے فروغ کے لئے کام کرتا ہے جو کرہ ارض سے کاربن کے خاتمہ اور قدرتی و حیاتیاتی اجزاء سے صاف توانائی کا حصول ہو ۔
اس مقصد کے لئے یہ فورم ہر سال دنیا بھر میں ہونے والی تحقیقات پر پوسٹرز ، پریزینٹیشن یا ویڈیوز کی کال دیتا ہے ۔
اس طرح کے تحقیقاتی مواد سے ماحولیاتی تبدیلیوں کو محدود کرنے اور مستقبل کے لئے ماحولیاتی بہتری کے لئے منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملتی ہے ۔