اومیکرون کا پھیلاؤ دیکھتے ہوئے سندھ حکومت کاروباری اوقات محدود کرنے اور اسکول بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ 2 سے 3 روز میں کرسکتی ہے ۔
اومیکرون کی آمد کے بعد کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود جکرنے اور اسکولون کی بندش پر غور شروع کردیا ہے ۔
کراچی مین گزشتہ کچھ دنوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 19۔8 تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ روز کئے گئے 2650 لوگوں کے ٹیسٹوں میں سے 236 لوگ کرونا پازیٹو نکلے ۔
کراچی میں ویکسینیشن کی شرح 40 فیصد ہے جو ملک بھر میں سب سے کم شرح ہے ۔ محکمہ سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جن میں 6 عورتیں اور 4 مرد شامل ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.