The news is by your side.

کروز اور بیلسٹک میزائل ، فرق کیا ہیں ؟

0

کروز میزائل کرہ ہوائی میں ہوا کا دباؤ برداشت کرکے اپنے ہدف تک پہنچتا ہے ۔ جبکہ بیلسٹک میزائل ایک راکٹ کی طرح اوپر کی جانب ہوا میں پہنچتا ہے اور پھر اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے ۔

کروز میزائل بیلسٹک میزائل کے مقابلہ میں ٹھیک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی زیادہ اچھی صلاحیت رکھتا ہے اور بیلسٹک کے مقابلہ میں زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے ۔

کروز ایک گائیڈڈ میزائل ہوتا ہے جو مستقل مزاجی سے ہدف کو انتہائی درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ رفتار کے حوالہ سے یہ سب سونک ، سپر سونک اور ہائیپر سونک رفتار کا حامل ہوسکتا ہے ۔ کروز میزائل عام طور پر ایک ہی ہتھیار رکھتا ہے ۔

کروز کے مقابلہ میں بیلسٹک میزائل کو ایک یا ایک سے زائد اہداف تک بھیجا جاسکتا ہے ۔ بیلسٹک کی بنیادی اقسام میں شارٹ رینج ، میڈیم رینج ، انٹر میڈیٹ رینج اور بین البر اعظمی رینج شامل ہوتی ہے ۔

بیلسٹک میزائل میں راکٹ انجن کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ آسانی سے کرہ ہوائی سے نکل جاتا ہے یوں اسے ہوا کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ انتہائی اوپر پہنچ کر یہ واپس زمین پر موجود اپنے ہدف کا رخ کرتا ہے ۔

بیلسٹک میزائل روایتی اور غیر روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔ کروز کے مقابلہ میں بیلسٹک اپنے ہدف کو 100 فیصد درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت تو نہیں رکھتے لیکن پھر بھی یہ درستگی کے کم ریشو کے ساتھ دشمن کے کیمپ میں تباہی مچا دیتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.