The news is by your side.

توانائی ، بائیو ماس اور آکسیجن بنانے والا پینل تیار

0

میکسیکو کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے الجی پر مشتمل ایسے پینل بنائے ہیں جو توانائی ، بائیو ماس بناتے اور آکسیجن پیدا کرتے ہیں ۔

دنیا بھر میں ماحول دوست اور سبز عمارات پر تحقیق جاری ہے جن سے رہائشی یونٹس کو مزید آرام دہ اور قدرت کے زیادہ قریب کرنے کے نئے طریقوں پر کام کیا جارہا ہے ۔

کئی برسوں کی تحقیق کے بعد گرین فلوئڈکس کمپنی ایسے پینل تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جو شیشوں سے بنا ہے جس کے اندر الجی اور سبزہ بھرا گیا ہے ۔

الجی دھوپ کی موجودگی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتی ہے اور ضیائی تالیف یعنی فوٹو سینتھسیز کا عمل انجام دیتی ہے جو آکسیجن بنانے میں مددگار ہوتی ہے ۔

سورج کی روشنی جتنی زیادہ ہوگی ، آکسیجن اور بائیو ماس بھی اتنا ہی بنے گا ۔ پینل کے اندر موجود پانی حرارت جذب کرے گا اور یوں گھر میں قدرتی ٹھنڈک ہوگی اور ائیر کنڈیشن سے نجات مل جائے گی ۔

پینل سے بننے والا بائیو ماس ایندھن کے بطور استعمال کیا جاسکے گا ۔

اس پینل کو بائیو ری ایکٹر کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ پینل اگلے چند برس میں تجارتی پیمانے پر فروخت کے لئے بازار میں دستیاب ہوگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.