The news is by your side.

فیس بک اب سے ہے میٹا ورس

سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا ورس کردیا ہے ۔

انہوں نے اس بارے میں مزید بتایا کہ فیس بک کی دیگر ایپلیکیشنز واٹساپ و انسٹاگرام کے نام تبدیل نہیں ہونگے ۔ صرف پیرنٹ کمپنی کو میٹا کا نام دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل پیرنٹ کمپنی فیس بک ہی کہلاتی تھی ۔

میٹا ورس کی تیاری کے لئے مارک یورپ میں دس ہزار ملازمتوں کا عندیہ بھی دے چکے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ میٹا ورس جیسا نظام کوئی کمپنی اکیلے نہیں بنا سکتی اس لئے فیس بک کی انتظامیہ تمام متعلقہ کمپنیوں ، حکمتوں اور ٹیکنالوجی کے لوگوں کے ساتھ اس نظام کی تیاری کے لئے مکمل تعاون کرے گا ۔

میٹا ورس کیا ہے ؟ ماہرین اور ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکنیک کا نیا میدان میٹا ورس ہوگا جو ابھی صرف ایک خیال ہے ۔ میٹا ورس انٹرنیٹ کا مستقبل ہے اور یہ ورچوئل ریلئیٹی کا نیا ورژن ثابت ہوگا ۔

اس ایجاد کے بعد آپ کمپیوٹر کے محتاج نہیں رہیں گے بلکہ میٹا ورس کی ورچوئل دنیا تک پہنچنے کے لئے ایک ہیڈ سیٹ کافی ہوگا ۔ اس کی مدد سے آپ ڈیجیٹل اینوائرمنٹ تک رسائی پا سکیں گے ۔

مستقبل میں میٹا ورس کی مدد سے ورچوئل ورلڈ کی لوکیشن جیسے کام ، کھیل ، کنسرٹس ، سینیما وغیرہ کو عملی طور پر استعمال کیا جاسکے گا ۔

کیونکہ یہ ابھی ایک تصور ہے اس لئے تاحال میٹا ورس کی کوئی متفقہ تعریف وضح نہیں کی جاسکی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.