نائجیریا کے ایک 67 سالہ شخص نے پانی سے چولہہ جلا کر دنیا کو حیران کردیا ۔
نائیجرین شخص نے ایک ایسا چولہہ ایجاد کیا ہے جسے جلانے کے لئے کسی ایندھن کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ یہ چولہہ پانی اور ہوا کے دباؤ کے اشتراک سے آگ پیدا کرتا ہے ۔
گیس اور مختلف انیدھنوں کی آئے روز قیمتوں میں اضافہ عالمی طور پر رہن سہن کو بھی متاثر کررہا ہے ایسے میں ایک باصلاحیت نائجیرین شخص ہادی عثمان نے ایک شاندار متبادل پیش کیا ہے ، پانی سے کھانا بنانے والا چولہہ ۔
ہادی عثمان اپنی اس اختراع کو عام کرنے کے لئے حکومتی تعاون کا منتظر ہے تاکہ گیس اور تیل کی قیمتوں کے چڑھنے اترنے سے گھر کے معمولات متاثر نا ہوں اور اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے عام آدمی کا چولہہ جلتا رہے ۔
تبصرے بند ہیں.