نوکیا جی 21 کمپنی کے جی20 موبائل کا اپڈیٹ ورژن ہے جس کی بیٹری ، اسکرین اور کیمرہ سیٹ اپ کو بہترین کیا گیا ہے ۔
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ موبائل ایک چارج پر تین دن تک کام کرسکتا ہے جس کے لئے فون کے پاور سیونگ موڈز کو بہتر بنایا گیا ۔
جی 21 میں دوسری اپ گریڈ اسکرین کی کوالٹی اور اس کا ریفریش ریٹ کو بہتر کیا گیا ہے ۔
جی 21 میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہونگے ۔ جبکہ اس کی اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔
فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے جبکہ فیس لاک کو بھی بہتر کیا گیا ہے اور اب وہ ماسک کے ساتھ بھی شناخت کرکے ڈیوائس کو ان لاک کرسکے گا ۔
فون میں تین کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے ۔ جس میں مین کیمرہ 50 میگا پکسل ،2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرہ موجود ہیں ۔
اس موبائل کی مارکیٹ میں دستیابی کے لئے کمپنی کی جانب سے کوئی تاریخ نہیں دی گئی جبکہ اس کی ابتدائی قیمت 170 یورو (33 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) مقرر کی گئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.