The news is by your side.

راست سے رقم کی ترسیل آسان

ڈیجیٹل بینکنگ کے سبب منی آرڈر اب متروک ہوچکا ہے لیکن رقم بھیجنے کی ڈیجیٹل خواری بھی بہت تھی رقم بھیجنے کے لئے مذکورہ بندہ کا اکاؤنٹ نمبر ، بینک کا نام ، برانچ کی تفصیل اور پھر رقم کی ترسیل کے چارجز کسی درد سر سے کم نا تھے ۔

راست جدت کے ایک نئے دور کی شروعات ہیں جس میں آپ کا فون نمبر ہی آپ کا اکاؤنٹ نمبر بن گیا ہے ۔ رقم کی وصولی یا ترسیل اب لمبی تفاصیل سے جھنجھٹ نہیں رہی بلکہ اس موبائل ایپ یا انٹرنیٹ بینکنگ کا استعمال کرتے ہوئے کسی کے فون نمبر پر ہی رقم بھیج دیں تو وہ اس نمبر سے منسلک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوجائے گی ۔

اس ایپ کے استعمال اور رقم کی وصولی یا ترسیل کے کوئی چارجز نہیں ہیں اور دو لاکھ تک کی رقم سیکنڈوں میں مطلوبہ اکاؤنٹ میں مفت ٹرانسفر ہوجائے گی ۔

راست کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں فوری ادائیگی کا نظام رائج ہے ۔

تبصرے بند ہیں.