پاکستان ٹیم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اوپننگ بیٹررضوان اور اسٹار بلے باز شعیب ملک سیمی فائنل سے پہلے فلو اور بخار کا شکار ہوگئے ہیں تاہم دونوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔
ٹیم انتظامیہ کی جانب سے دونوں کی صحت سے متعلق حوصلہ افزاء بیان سامنے آیا ہے ۔ تین روز کے آرام کے بعد دونون اہم کھلاڑی رو بہ صحت ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ اس اہم ترین میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے ۔
فلو اور بخار کیوجہ سے دونوں کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا اور مکمل آرام کرکے خود کو آنے والے میچ کے لئے فٹ کرنے کی کوشش کی ۔ دونوں کھلاڑی اس میچ کو کھیلنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ان دونوں کے متبادل کے طور پر سرفراز احمد اور حیدر علی کا نام سامنے آرہا ہے تاہم ان کے کھیلنے کے امکانات اتنے روشن نہیں ہیں ۔
یاد رہے کہ آج ٹی 20 کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین شام 7 بجے شروع ہوگا ۔
تبصرے بند ہیں.