پاکستانی روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا رجحان حکومت کی تبدیلی کے باوجود برقرار ہے ۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت فروخت بڑھکر 191 کا ہندسہ بھی عبور کرگئی ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کی قیمت بھی اس سے متاثر ہوئی ہے ۔
بدھ 11 مئی کی دوپہر تک روپے کے مقابلہ میں سعودی ریال 50 روپے ، امارتی درہم 51 روپے ، یورو 200 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 239 روپے میں فروخت ہوئے ۔
11 مئی کی ٹریڈنگ میں دوپہر تک انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔
رواں مالی سال کے دوران اب تک ڈالر کی مجموعی قدر میں 32 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے ۔