یو ایس بی کیبل اب تک بغیر کسی جدت کے ساتھ اپنی پرانی خدمت انجام دے رہی تھی ۔
لیکن اب بہت سی کمپنیوں نے اس میں ایک ڈسپلے کو شامل کیا ہے جو پاور میٹر اورچارجنگ ریٹ کو مانیٹر کرکے اس کی ریڈنگ بتاتا ہے ۔
اگرچہ ابتادئی طور پر اس کی قیمت زیادہ ہے لیکن یہ چارجنگ کی رفتار اور معیار کے بارے میں ایک نئی پیش رفت ہے ۔
اس وقت کچھ کپمیز ہی بہترین ڈسپلے کے ساتھ یو ایس کیبل بنا رہی ہیں جن کی قیمت 20 ڈالر تک ہے ۔ ان کو اسطرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ہر چارج ہونے والے آلہ کے ساتھ منسلک ہوکر اس کی چارجنگ کی تفصیلات بتاتی ہیں ۔ ٹیبلیٹ اور موبائل فون کا ڈسپلے ان کے چارج کی کیفیت ظاہر کرتا ہے لیکن ڈرون اور دیگر آلات میں صرف ایل ڈی کا تبدیل شدہ رنگ ہی اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ وہ مکمل چارج ہوچکے ہیں ۔
یہ ڈیٹا کیبل نہیں ہے بلکہ اسے برق رفتاری سے چارجنگ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.