منگل کے دن پاکستان کی کابینہ نے ہندوستان سمیت 15 ممالک میں ٹریڈ افسر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوستان سے تجارت معطل ہونے کے باوجود وہاں کے لئے ٹریڈ افسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستان نے آگست 2019 میں ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد قانون سازی کرکے تجارت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
ہندوستان کے علاوہ افغانستان ، ترکی ، فرانس ، امریکہ ، جرمنی ، بنگلہ دیش ، ایران اور چین کے لئے بھی ٹریڈ افسر تعینات کئے گئے ہیں ۔
شہباز شریف کی کابینہ کی جانب سے ہندوستان میں تجارتی افسر کی تعیناتی معمول کی کاروائی ہے ۔ اس تعیناتی کا تجارت کی بحالی سے کوئی تعلق نہیں ۔
وفاقی کابینہ نے نئی دہلی میں تجارتی افسر کی تعیناتی گزشتہ حکومت کی بھیجی گئی سمری کے مطابق کی ہے ۔
وزارت تجارت نے اس حوالہ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان سمیت 46 ممالک میں وزارت تجارتی امور دیکھتی ہے ۔