فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سوشل نیٹ ورک پر فیس بک کے صارفین میں کمی کا اعتراف کیا گیا ہے ۔
اس اعتراف نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹاورس کی مارکیٹ ویلیو کو 230 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچادیا ہے ۔ یہ امریکی تاریخ میں کسی بھی کمپنی کو ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان ہے ۔
پہلی بار سب سے مقبول سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک کو صارفین کی تعداد میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
فیس بک کے مارکیٹ شئیرز کی کمی کی وجہ سے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کے اثاثوں میں 31 ارب ڈالرز کی کمی آئی لیکن اتنی زیادہ کمی کے باوجود مارک زکر برگ اب بھی 90 ارب ڈالرز کے مالک ہیں ۔
میٹا کو ہونے والا یہ نقصان کسی بھی امریکی پبلک کمپنی کا سب سے بڑا نقصان ہے جس کے بارے میں سرمایہ کار ہمیشہ حیران کن ترقی کی توقع کرتا ہے ۔
میٹا ترجمان کے مطابق میٹا ورس کی تشکیل کے لئے اخراجات میں اضافہ بھی منافع میں کمی کی وجہ بنا ہے ۔
مارک زکر برگ نے اپنی کمپنی کی پچھلے سال کی کارکردگی کو سراہا لیکن ساتھ ہی انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں ٹک ٹاک سے سخت مقابلہ کا بھی سامنا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.